لاہورکے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن اور جنون کا مقابلہ ہے عمران خان
مسلم لیگ (ن) سمجھتی تھی کہ ایاز صادق اسپیکر رہے ہیں اور وہ آسانی سے جیت جائیں گے، چیئرمین عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ این اے 122 میں دھرنے والاجنون واپس آگیا ہے اوراصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور جنون کے درمیان ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام وزرا این اے 122 کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں ، اگر وزرا انتخابی مہم میں حصہ لیں گے تو الیکشن شفاف کیسے ہوگا،دھرنے والاجنون واپس آگیا ہے، لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور جنون کا مقابلہ ہے، پرسوں لاہورمیں مزنگ چنگی پر بڑا جلسہ کریں گے اور بتادیں گے لاہورکے عوام کس کے ساتھ ہیں، ملک بھر میں موجود تحریک انصاف کے کارکن لاہور پہنچیں اور جلسے میں شرکت کریں۔
عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سمجھتی تھی کہ ایاز صادق اسپیکر رہے ہیں اور وہ آسانی سے جیت جائیں گے، تحریک انصاف کا امیدوار ایسا انسان ہے جس نے انسانیت کے لئے کام کئے ہیں وہ انسان جیسا جانور نہیں جو صرف لوگوں کو لوٹتا رہتا ہے، علیم خان ان کا خفیہ ہتھیار ہے۔ علیم خان نے انسانیت کی کتنی خدمت کی ہے وہ پی پی 147 کے عوام سے پوچھیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x38vzla_imran-khan_news