رینجرز اور پولیس میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی قائم علی شاہ

رینجرز مخالف اشتہار کے معاملے میں جو بھی ملوث ہوا اسے چھوڑا نہیں جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک October 07, 2015
شہر میں امن و امان کے قیام میں رینجرز اور پولیس کی بڑی خدمات ہیں، قائم علی شاہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا کہ رینجرز مخالف اشتہارات کی اشاعت کا نوٹس لے لیا گیا ہے، شہر میں امن و امان کے قیام میں رینجرز اور پولیس کی بڑی خدمات ہیں، پولیس اور رینجرز میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ، پولیس کے اشتہارکے معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے،اس میں جو بھی ملوث ہوا اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کرپشن پورے ملک میں ہےمگرسندھ کو نشانہ بنایاجارہا ہے، صوبے میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، نیب، رینجرز،ایف آئی اے کرپشن کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں۔ احتساب سے متعلق قانون بھی بنارہے ہیں،احتساب کمیشن مکمل طور پر آزاد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں