رینجرز مخالف اشتہارات کراچی کے امن کے خلاف سازش ہے ترجمان سندھ رینجرز

عوام کی نظروں میں رینجرز کی کارکردگی کو گرانےکی کوشش کی جارہی ہے، ترجمان سندھ رینجرز


ویب ڈیسک October 07, 2015
جھوٹے پراپیگنڈے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے، ترجمان سندھ رینجرز فوٹو: فائل

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کی جانب سے رینجرز مخالف اشتہارات کراچی کے امن کے خلاف سازش ہے جس کے مندرجات قطعی طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت عوام کی نظروں میں رینجرز کی کارکردگی کو گرانےکی کوشش کی جارہی ہے، اس کا مقصد کراچی آپریشن کو نقصان پہنچانا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ ایک پولیس افسر کی جانب سے رینجرز مخالف اشتہارات کراچی کے امن کے خلاف سازش ہے، اشتہارات کے مندرجات قطعی طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں، رینجرز نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے، رینجرز اس جھوٹے پراپیگنڈے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اورنگی ٹاون سے فواد، احسان اللہ، سید طاہر، ابراراحمد ، حیدر علی اور نادر شاہ نامی لاپتہ افراد کے لئے مقامی اخبارات میں اشتہار شائع کرایا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان افراد کو نامعلوم رینجرز اہلکار لے گئے ہیں جس پر وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اورنگی ٹاون فخرالسلام کو معطل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔