شہرمیں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیںعشرت العباد

جناح ٹرمینل فلائی اوور کو اگلے ماہ تک مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے


Staff Reporter October 22, 2012
فلائی اوور کو 6 ماہ کے اندر ہی مکمل کرلیاجائے گا،ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

KARACHI: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہدایت کی کہ جناح ٹرمینل فلائی اوور کو اگلے ماہ کے آخر تک مکمل کرکے ٹریفک کیلیے کھول دیا جائے۔

جبکہ شاہراہ پاکستان پر بننے والے چاروں فلائی اوورز پر چوبیس گھنٹے تعمیراتی کام جاری رکھا جائے، یہ بات انھوں نے جناح ٹرمینل فلائی اوور سمیت شہر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی، صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی رضاہارون ،ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنکل سروسزالطاف جی میمن ، کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان اور دیگر اعلیٰ افسران بھی انکے ہمراہ تھے، انھوں نے کہ کہ شہرمیں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جس سے شہریوں کو جلد ہی نمایاں تبدیلی محسوس ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ 268ملین روپے کی لاگت سے شارع فیصل پر بننے والے فلائی اوور سے ایئرپورٹ اور نیشنل ہائی وے جانے والی ٹریفک کو سہولتیں میسر آئیں گی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین لین کے اس فلائی اوور کی تعمیر کی مقررہ مدت 8ماہ ہے لیکن اس فلائی اوور کو 6 ماہ کے اندر ہی مکمل کرلیاجائے گا،انھوں نے بتایاکہ فلائی اوور میں اسپین کی تعداد 9ہے اس کی لمبائی 570میٹر اور چوڑائی 10.5ہے فلائی اوور کے اوپر تین رویہ ٹریفک گزرسکے گی ،گورنر سندھ نے کورنگی میں تعمیر ہونے والے چودہ ہزارروڈ کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا جو 9000روڈ سے 13000روڈ سے گزرتاہوا چھ نمبر مارکیٹ روڈ تک تعمیر کیا جارہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں