سابق بھارتی کرکٹر سدھو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

سدھو کی دماغ کی شریانوں کے خون میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک October 07, 2015
سدھو کو دماغ کی شریانوں کے خون میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی، ڈاکٹرز، فوٹو:فائل

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر اور اپنے دلچسپ جملوں اور محاوروں سے کرکٹ کمنٹری میں جان ڈالنے والے نوجوت سنگھ سدھو کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو اچانک طبیعت ناساز ہونے پر نئی دلی کے نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کی دماغ کی شریانوں کے خون میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی جسے وین تھروم بوسس کہا جاتا ہے تاہم بروقت تشخیص کی وجہ سے ان کی حالت سنبھل گئی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر اپنے چٹکلوں ، برجستہ جملوں اور کرکٹ میچز پر تبصروں کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں جب کہ وہ ان دنوں انڈیا کے کامیڈی شو کامیدی نائٹس ود کپل کا اہم حصہ بھی ہیں۔ 52 سالہ سدھو 51 ٹیسٹ اور 136 ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

سدھو کے قریبی ساتھی اور کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما کا کہنا ہے کہ سدھو کو نیشنل اسپتال لایا گیا تھا تاہم اب ان کی صحت بہتر ہے اور وہ جلد صحت یاب ہوکرشو میں واپس آجائیں گے اور لوگ ان کے قہقہوں کو ایک بار پھر سن سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں