فلم فیسٹیول میں ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو انوکھا اعزاز حاصل ہوگیا

بیسویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کی اسکریننگ کی گئی تو 5 ہزار مداح نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں


ویب ڈیسک October 07, 2015
بیسویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کی اسکریننگ کی گئی تو 5 ہزار مداح نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں، فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم''بجرنگی بھائی جان'' نے بوسان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں مداحوں کا دل جیت لیا اور کھڑے ہوکر داد دینے پر مجبور کردیا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم''بجرنگی بھائی جان'' اپنی ریلیز کے کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی خوب داد وصول کررہی ہے جب کہ فلم کو عالمی سطح پر بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

بیسویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں ''بجرنگی بھا ئی جان'' کی اسکریننگ کی گئی اور فلم نے شائقین کو بے حد متاثر کیا جس پر اسکریننگ میں موجود 5 ہزار افراد نے کھڑے ہوکر داد دی جب کہ فلم ڈائریکٹر کبیر خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 5 ہزار سے زائد افراد کی جانب سے فلم کوکھڑے ہوکر داد دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/kabirkhankk/status/651427580281618432

واضح رہے کہ فلم''بجرنگی بھائی جان'' نے دنیا بھر میں 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جب کہ فلم کو جلد ہی جاپان اور چین میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں