کرپشن اسکینڈلبلاٹر کی 90 دن کیلیے معطلی کا امکان

اخلاقی کمیٹی کاغور،پلاٹینی اورچنگ مونگ کیخلاف بھی کارروائی ہو گی

اخلاقی کمیٹی کاغور،پلاٹینی اورچنگ مونگ کیخلاف بھی کارروائی ہو گی:فوٹو : فائل

FAISALABAD:
فیفا ایتھکس کمیٹی نے سیپ بلاٹر کو90 دن کیلیے عبوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا، باضابطہ اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ کمیٹی ٹریبونل یوئیفا لیڈر مائیکل پلاٹینی اور سابق نائب صدر چنگ مونگ جون کیخلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کریگی، دونوں صدارتی امیدوار بلاٹر کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔


چنگ نے گذشتہ روز بلاٹر کو 'ایک منافق اور جھوٹا' کہنے کے ساتھ ان پر فیفا فنڈزکی خورد برد کیلیے قانونی مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی تھی۔ فیفا نے حالیہ مہینوں میں کرپشن کے بڑھتے ہوئے الزامات پر اپنی خودمختار اخلاقی کمیٹی کی سرگرمیوں کوخفیہ رکھا تھا، فیفا کی اعلیٰ ترین عدالت کے ایک سینیگالی رکن کا کہنا تھا کہ پیرکوشروع ہونے والے 5 روزہ اجلاس میں بلاٹر اور دیگر 2 آفیشلز ایجنڈے پرموجود ہیں۔ ادھر فرینکفرٹ سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے فیفا صدر سیپ بلاٹر کا کہنا ہے کہ ان کیخلاف سوئس مجرمانہ تفتیش 'درست نہیں' ہے۔

جرمن میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاٹر نے کہاکہ صورتحال خوشگوار نہیں ہے، مجھ سے متعلق کسی بھی غلط کام کے شواہد حاصل کیے بغیر میری کردارکشی کی جارہی ہے، یہ حقیقتاً اشتعال انگیزی ہے، گذشتہ ہفتے فیفا کے اہم اسپانسرزکی جانب سے فوری طور پر استعفے کے مطالبے پر انھوں نے انٹرویو میں بتایا کہ میرا فوری طور پر ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے، یہ ایک فرد جرم نہیں صرف تحقیقات ہیں، میں 26 فروری تک مقابلہ کرونگا، مجھے یقین ہے کہ برائی سامنے آئے گی اوراچھائی کی فتح ہوگی۔
Load Next Story