ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی قومی غیرت سے مشروط ہے
ملک میں جو صورتحال برپا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،فوزیہ صدیقی
امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کا پیغام امن و اخوت، تحمل عفوو دردگزر کا ہے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی قومی غیرت سے مشروط ہے، سوئی ہوئی قوم کی غیرت کو جگانے کے لیے عافیہ موومنٹ کے زیر اہتمام کاروان غیرت کا قافلہ بڑھتا رہے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو نارتھ کراچی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا ،ڈاکٹر فوزیہ جلسہ گاہ میں ایک بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پہنچیں۔
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا پیغام امن ،تحمل عفوودرگزرہے انھیں جب جج نے اک فرضی مقدمے میں عدم ثبوت کے باوجود 86 برس کی سزا سنائی تو عافیہ نے اس وقت اس جج کو معاف کردیا تھا،انھوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جو صورتحال برپا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، ملک کو اس وقت دشمنوں نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔