سازشی عناصرمذہبی رواداری کیخلاف ہیںمولانا تنویر الحق تھانوی

صدرمتحدہ بین المسلمین فورم کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات،فورم کے مقاصد سے آگاہ کیا.


Express Desk/staff Reporter October 22, 2012
صدرمتحدہ بین المسلمین فورم کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات،فورم کے مقاصد سے آگاہ کیا. فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد لطیف اور متحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کے صدر مولانا تنویر الحق تھانوی نے معروف عالم ، مہتمم دارالعلوم نعیمیہ کراچی مفتی منیب الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اور ملک میں مذہبی رواداری کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمے کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میںمزید باہمی رابطوں کو اورموثر بنانے کیلیے زور دیا گیا، اس موقع پر ایم کیوایم کی علما کمیٹی کے انچارج جاوید احمد کے علاوہ متحدہ بین المسلمین فورم کے سینئر نائب صدر مولانا اسد دیو بندی ،نائب صدر علامہ عباس کمیلی ،ڈاکٹرجمیل راٹھور ، صوبائی وزیر خالد بن ولایت اور علما کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں متحدہ بین المسلمین فورم پاکستان کے قیام کے مقاصد سے مفتی منیب الرحمن کو آگاہ کیا گیا اور دونوں جانب سے ملک میں مذہبی رواداری کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمے کی ضرورت اور عملی کوششوں پراتفاق رائے پایا گیا ،ملاقات میں کہا کہ فرقہ واریت کے عفریت کے پیچھے جو بھی سازشی عناصر ہیں وہ مسلم امہ کے اتحاد اورمذہبی رواداری کیخلاف ہیں اور ایسے عناصر کسی طرح بھی مخلص نہیں ہوسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں