کراچی آپریشن کا مقصد متحدہ قومی موومنٹ کو منظر سے ہٹاکر کسی اور کو لانا ہے فاروق ستار

کراچی آپریشن کی آڑ میں متحدہ کو دیوار سے لگایا جارہاہے، ڈاکٹر فاروق ستار


ویب ڈیسک October 08, 2015
رینجرز نے گزشتہ روز کمال ملک کو نارتھ ناظم آباد میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کا مقصد متحدہ قومی موومنٹ کو منظر سے ہٹاکر کسی اور کو لانا ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم کےمرکز نائن زیرو میں پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں امن کے لئے ٹارگٹڈ آپریشن ہماری ایما اور مطالبہ پرشروع ہوا، کراچی آپریشن پر ہمارا تعاون پہلے دن بھی تھا اورآج بھی ہے، کراچی آپریشن کو ایم کیو ایم کے خلاف استعمال کیا جارہاہے اور اس کی آڑ میں متحدہ کو دیوار سے لگایا جارہاہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی آپریشن کا مقصد متحدہ کو منظر سے ہٹانا اور کسی اورکولاناہے، ایم کیو ایم کے علاوہ کسی اورسیاسی جماعت کےمرکزی لیڈر کو حراست میں نہیں لیا گیا، رینجرز نے گزشتہ روز رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو ان کے گھر سے حراست میں لیا، ان کی طبعیت ٹھیک نہیں، ان کا لیور ٹرانسپلانٹ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز نے گزشتہ روز کمال ملک کو نارتھ ناظم آباد میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا۔ کمال ملک گلبرگ ٹاؤن کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں