سپریم کورٹ کا ڈاکٹرعاصم حسین کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم

سیکرٹری صحت 2 ہفتوں میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ جمع کرائیں، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک October 08, 2015
میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹروں کو 24 گھنٹے ڈاکٹر عاصم تک رسائی دی جائے ، سپریم کورٹ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے رینجرز کی تحویل میں ڈاکٹرعاصم حسین کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم دے دیا۔

جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس عظمت سعید پر مشتمل سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ نے ڈاکٹرعاصم کی اسپتال سے رینجرزہیڈ کوارٹرز منتقلی سےمتعلق کیس کی سماعت کی، فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے وفاقی سیکریٹری صحت کو ڈاکٹرعاصم کےطبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے اس میں شامل ڈاکٹروں کو ڈاکٹر عاصم تک 24 گھنٹے رسائی دینے کی ہدایت کی۔

سپریم کورٹ نے سیکریٹری صحت کو حکم دیا کہ 2 ہفتوں میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ جمع کرائیں، کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |