سانحہ منیٰ پرحکومتی انتظامات کے خلاف اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ

سانحہ منیٰ کو بھلانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم معاملہ دبانے نہیں دیں گے، اعتزاز احسن


ویب ڈیسک October 08, 2015
منیٰ میں 300 پاکستانی شہید یا لاپتہ ہیں، اعتزاز احسن فوٹو: فائل

سانحہ منیٰ پرحکومتی انتظامات کے خلاف اپوزیشن نے سینیٹ سے واک آؤٹ کردیا۔

ڈپٹی چیئرمین عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت سینٹ کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے سانحہ منیٰ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کرپٹ اور نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ بے حس،سنگدل اور سفاک بھی ہے۔ سانحہ منیٰ کو بھلانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم معاملہ دبانے نہیں دیں گے، پیمرا نے ٹی وی چینلز کو بھی بات کرنے سے روک دیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید بتائیں ایسا کیوں کیا گیا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ منیٰ میں 300 پاکستانی شہید یا لاپتہ ہیں، حکومت کم از کم نعشوں کی واپسی جیسے اقدامات ہی کر لے، حکومت سانحہ منیٰ میں جاں بحق اور لاپتہ ہونے والے حاجیوں کے لواحقین کو سعودی عرب کا ویزا دلوائیں تاکہ وہ وہاں جاکر اپنے پیاروں کو پہچان سکیں دوسری صورت میں سعودی حکومت پاکستانیوں کی لاشیں لاوارث قرار دے کر دفنا دے گی۔ بعد ازاں اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |