بجلی کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور 300 یونٹ ماہانہ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا


ویب ڈیسک October 08, 2015
جولائی کے لئے بھی بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی فوٹو: فائل

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2روپے 60 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ اگست میں 10 ارب یونٹ بجلی فروخت کی گئی، بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4 روپے 50 پیسے فی یونٹ آئی، اس لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔

نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے کمی کردی۔ جس سے بجلی کے صارفین کو 20 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین اور 300 یونٹ ماہانہ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ جولائی کے لئے بھی بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں