گرمی کی شکایت پرآسٹریلوی بورڈکا دماغ گرم

موسم سے ہم آہنگ ہوناپڑیگا،کنڈیشنزپاکستان کیلیے بھی ایسی ہی ہیں،پلیئرزکو جواب


ایکسپریس July 17, 2012
موسم سے ہم آہنگ ہونا پڑیگا،کنڈیشنزپاکستان کیلیے بھی ایسی ہی ہیں،پلیئرزکو جواب فائل فوٹو

RIO DE JANEIRO: کنٹریکٹ پر اختلافات کے بعد آسٹریلوی پلیئرز نے اب یو اے ای میں کھیلنے پر بورڈ کو آنکھیں دکھا دی ہیں، ماضی میں ہڑتال کی دھمکی پر ہتھیار ڈالنے والے حکام کا دماغ کھلاڑیوں کی جانب سے گرمی کی شکایت نے گرم کر دیا،کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم پر واضح کیاکہ اسے امارات کے موسم سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا، کنڈیشنز دونوں ٹیموں کیلیے یکساں ہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان سے تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے آئندہ ماہ کے آخر میں متحدہ عرب امارات جانا ہے جہاں موسم کافی گرم ہوگا، آسٹریلوی کرکٹرز ایسوسی ایشن کے اعتراض پر موسم کا توڑ کرنے کیلیے ون ڈے میچز شام 6 بجے اور ٹوئنٹی 20 رات 8 بجے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کرکٹ آسٹریلیا کے صدر جیمز سدرلینڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر واضح کر دیاکہ انھیں موسم سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا، امارات میں میچز کے اوقات کے حوالے سے تبدیلی کی گئی،اگرچہ آسمان پر سورج نہیں چمکے گا مگراس کے باوجود موسم کافی گرم ہوگا،اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، میچز کی ٹائمنگ کے لحاظ سے بھی صورتحال زیادہ اچھی نہیں مگر پلیئرز کو نئی کنڈیشنز میں خود کو ڈھالنا پڑیگا،ویسے بھی کنڈیشنز دونوں ٹیموں کیلیے ایک جیسی ہی ہوںگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ دنیا میں بہت سے لوگ مختلف اوقات میں کام کرتے ہیں، رات گئے تک کرکٹ کھیلنا ہمارے کھلاڑیوں کیلیے بھی ایک منفرد تجربہ ہوگا، یہ بات بھی قابل غور ہے کہ میچز صرف دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہونیوالے ہیں،البتہ میں اس بارے میں یقینی طور پر نہیں کہہ سکتا کہ اوقات میں تبدیلیوں سے کوئی فرق پڑیگا یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں