سینٹرل جیل کے 40قیدیوں میں ایڈز کا انکشاف صوبے بھر میں ایچ آئی وی کے 4927 مریض

ایڈزکنٹرول پروگرام سندھ کا مقصد مرض کی روک تھام، بڑھتے اضافے کوروکنااور علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے،صغیر احمد.


Staff Reporter October 22, 2012
صوبائی وزیر صحت کے زیر صدارت اجلاس، سیکریٹری صحت،افسران ، کنٹرول پروگرام کے حکام ، ڈونرایجنسیزاور دیگر کی شرکت۔ فوٹو: فائل

صوبے میں ایڈزکے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

انجکشن کے ذریعے نشہ کرنیوالے اور سیکس ورکرز بھی اس مرض کے پھیلاؤکا سبب بن رہے ہیں، جون تک صوبے میں ایچ آئی وی ایڈزکے رجسٹرڈ مریضوںکی تعداد 4927 ہوگئی ہے ان میں 4712 ایچ آئی وی پازیٹو جبکہ 215 ایڈزکے مریض شامل ہیں، کراچی سینٹرل جیل میں 40 قیدیوں میں بھی ایڈزکے مرض کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بات صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد نے ایچ آئی وی ایڈزکنٹرول پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں صوبائی سیکریٹری صحت آفتاب کھتری، صوبائی منیجر سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام ڈاکٹر ارشد محمود ،ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سریش کمار، ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر فیروز میمن ،ایڈیشنل سیکریٹری صحت کرن نعمان ،ایڈیشنل سیکریٹری ڈیولپمنٹ طحٰہ فاروقی سمیت یو ایس ایڈ اورڈونرایجنسیزکے نمائندگان نے بھی شرکت کی، وزیر صحت نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ملینیم ڈیولپمنٹ اہداف میں ایچ آئی وی/ایڈز، تپ دق اور ملیریا پرکنٹرول کرنا بھی شامل ہے۔

غربت ، تعلیم کی کمی، خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے باعث چیلنجز درپیش ہیں ،ایڈزکے شکار افرادکی تعداد میں اضافے کی وجہ احتیاطی تدابیر اور معلومات کا نہ ہونا ہے، بریفنگ میںصوبائی پروگرام منیجر ایچ آئی وی ایڈزکنٹرول پروگرام سندھ ڈاکٹر ارشد محمود نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد مریضوں تک رسائی اور ان کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہے،انھوں نے بتایاکہ کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوںکے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں 40 قیدیوں میں ایچ آئی وی پوزیٹو کی تصدیق ہوئی ہے، سندھ کی دیگرجیلوں میں بھی اس قسم کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |