این اے 122 اور 144 میں ضمنی انتخاب کیلیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

لاہور کے حلقہ این اے 122 کو حساس قرار دے دیا گیا


ویب ڈیسک October 08, 2015
لاہور کے حلقہ این اے 122 کو حساس قرار دے دیا گیا، فوٹو:فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور این اے 144 میں ضمنی انتخاب کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 11 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور اور این اے 144 اوکاڑہ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اوکاڑہ کے حلقوں کے 494 پولنگ اسٹیشنز پر 8688 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے اور پولنگ اسٹیشنز پر فوج بھی موجود ہوگی جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی حلقےمیں موجود رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں