یوتھ فیسٹیول 12نومبرسے آرٹس کونسل میںشروع ہوگا فیصل سبزواری

اجلاس میں یوتھ فیسٹیول کیلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور انھیں حتمی شکل دی گئی, فیصل سبزواری.

اجلاس میں یوتھ فیسٹیول کیلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور انھیں حتمی شکل دی گئی, فیصل سبزواری. فوٹو: ایکسپریس/فائل

محکمہ امور نوجوانان سندھ اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اشتراک سے تیسرا چار روزہ یوتھ فیسٹیول 12سے 15نومبر تک کراچی آرٹس کونسل میںمنعقد ہوگا۔


ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر امور نوجوانان سید فیصل سبزواری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں یوتھ فیسٹیول کیلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور انھیں حتمی شکل دی گئی ، اجلاس کو بتایا گیا کہ اس دفعہ کچھ کیٹیگریز رکھی گئی ہیں اور مختلف فنون لطیفہ مثلاً مباحثہ ، بیت بازی، تھیٹر، فوٹو گرافی، شارٹ فلم، ٹیکسٹائل اورفیشن ڈیزائننگ ، بیٹل آف دی بینڈز ، پینٹنگ ، گلوکاری ، خطاطی ، کوئز ہینڈی کرافٹس اور پہلی مرتبہ خصوصی نوجوانوں کے لیے پینٹنگ اور گلوکاری کو شامل کیا گیا ہے۔

نامینیشن فارمز آرٹس کونسل ، ایم آر کیانی روڈ کراچی سے صبح 10بجے سے شام 7بجے تک حاصل کیے جاسکتے ہیں، مباحثہ، بیت بازی ، تھیٹر کوئز ، بیٹل آف دی بینڈز، ہینڈی کرافٹس ڈیزائننگ اورگلوکاری کے شعبے میںفارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 8نومبر جبہ پینٹنگ ، خطاطی ، شارٹ فلم ، فوٹوگرافی اور خصوصی نوجوانوں کے لیے پینٹنگ اور گلوکاری کے فارم 9نومبر تک جمع کیے جائینگے۔
Load Next Story