10 ہزار سالہ قدیم جانور کو دوبارہ زندگی دینے کا انوکھا منصوبہ

6 بالوں والے جانوروں کی باقیات کا استعمال کرتے ہوئے کلوننگ کے عمل سے ان جانوروں کی ویسی ہی نسل تیار کی جائے گی

6 بالوں والے جانوروں کی باقیات کا استعمال کرتے ہوئے کلوننگ کے عمل سے ان جانوروں کی ویسی ہی نسل تیار کی جائے گی، فوٹو:فائل

اکثر اوقات قدیم زمانے کے لوگوں اور جانوروں کی باقیات ملتی رہتی ہیں جن کی مدد سے ان کی قدامت اور ساخت پر حیرت انگیز معلومات سامنے آتی ہیں لیکن شاید ہی کبھی ایسا ہوا ہو کہ ان باقیات کی مدد سے کسی جاندار کو دوبارہ زندگی دے دی گئی ہو لیکن اب ایسے ہی ایک منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے جس میں سربیا سے ملنے والے جانور کی باقیات سے کلوننگ کے ذرہعے ان کی نسل کو دوبارہ زندگی دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سربیا سے ملنے والے 10 ہزار سال قبل کے بالوں والے 6 اقسام کے جانوروں کی باقیات کا استعمال کرتے ہوئے کلوننگ کے عمل سے ان جانوروں کی ویسی ہی نسل تیار کی جائے گی، اس مقصد کے لیے روس کے شہر یاکوٹسک میں موجود خصوصی لیبارٹری میں ان جانوروں کی جلد کا تجزیہ کیا جا رہا ہے کہ ان میں زندہ خلیے موجود ہیں یا نہیں۔


ان 10 ہزار سال قدیم جانوروں کو دوبارہ زندگی دینے والے پراجیکٹ پر کام کرنے والے روسی اور جنوبی کورین سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی اہم دریافت ہے جب کہ پراجیکٹ کے سربراہ گریگوریف کاکہنا ہے کہ ان جانوروں بالخصوص بالوں والے ہاتھی کا ایک بار پھر سانس لینا انتہائی دلچسپ اوراہم ہیں۔

کورین سائنس دان کا کہنا ہے کہ کلوننگ کے لیے جلد سب سے اہم اور بہترین میٹریل ہے اسی لیے اس جلد میں موجود زندہ خلیوں کی تلاش کے لیے ان کا ایک نئی اور خصوصی لیبارٹری میں تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق جانوروں کی باقیات سربیا کے سرد ترین علاقے سے ملی ہیں جو کہ کسی زمانے میں ان جانوروں کا مسکن رہا تھا اسی لیے اس جگہ کو تحقیق کے لیے چنا گیا ہے۔
Load Next Story