بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کو اپنی حدود میں داخلے کی اجازت نہ دی

سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ٹرین 7 گھنٹے بعد مسافروں کو لے کر واپس لاہور اسٹیشن پہنچ گئی


ویب ڈیسک October 08, 2015
سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ٹرین 7 گھنٹے بعد مسافروں کو لے کر واپس لاہور اسٹیشن پہنچ گئی، فوٹو:فائل

سمجھوتہ ایكسپریس كو بھارتی حدود میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ٹرین واہگہ بارڈر سے مسافروں کو واپس لے کر لاہور ریلوے اسٹیشن آگئی۔



سمجھوتہ ایكسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوكر واہگہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچی جہاں واہگہ ریلوے اسٹیشن پر پاكستانی اور بھارتی مسافروں كی امیگریشن مكمل كرنے كے بعد ٹرین کو بھارت روانہ کرنے کے لیے کہا گیا تو بھارت کی جانب سے ٹرین کو اٹاری ریلوے اسٹیشن پر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ نمائندہ ایکسپریس کےمطابق بھارتی ریلوے حکام نے کہا کہ بھارت میں ان دنوں کسانوں کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث مشتعل کسان ٹرین کے مسافروں کو نہ صرف نقصان پہنچا سکتے ہیں بلکہ ٹرین کو آگ بھی لگاسکتے ہیں۔



ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ٹرین 7 گھنٹے بعد مسافروں کو لے کر واپس لاہور اسٹیشن پہنچ گئی جس کےبعد مسافروں میں شدید مایوسی پھیل گئی۔ پاكستان ریلوے كے ترجمان رؤف طاہر کے مطابق سمجھوتہ ایكسپریس كو واہگہ بارڈر پر روك كر ٹرین میں سوار 193 مسافروں میں سے 57 پاكستانیوں كو سیكیورٹی خدشات كی بناء پر روك لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں