زرمبادلہ ذخائر پہلی بار20 ارب ڈالر کی سطح عبورکرگئے

مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 34 کروڑ91لاکھ ڈالر سے بڑھ کر20ارب5کروڑ42لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 34 کروڑ91لاکھ ڈالر سے بڑھ کر20ارب5کروڑ42لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

LOS ANGELES:
اتحادی سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف)کی مد میں37کروڑ 60 لاکھ، آئی ایم ایف سے 50کروڑ5لاکھ کی وصولی اور عالمی مارکیٹ میں50کروڑ ڈالر مالیت کے پاکستان انٹرنیشنل بانڈز کی فروخت کے بعد پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر پہلی بار20ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح عبور کرگئے ہیں۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق2 اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 70 کروڑ51 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 34 کروڑ91لاکھ ڈالر سے بڑھ کر20ارب5کروڑ42لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر اس دوران 1 ارب 79 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15ارب20کروڑ20لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی سطح 8کروڑ87لاکھ ڈالر کمی سے 4ارب85کروڑ22لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران حکومت پاکستان کو سینڈیکیٹ فنانسنگ کی مد میں بھی 26کروڑ30لاکھ ڈالر کی رقم بھی موصول ہوئی۔
Load Next Story