کے پی ٹی نے بالائی گزرگاہ کامنصوبہ تیارکرلیادستاویز

ایلیویٹڈ پورٹ ایکسپریس وے3سال میں40ارب روپے کی لاگت سے تیار کی جائے گی

ایلیویٹڈ پورٹ ایکسپریس وے3سال میں40ارب روپے کی لاگت سے تیار کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پاکستان ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ پر آمد ورفت کو آسان اور آزادانہ بنانے کیلیے ایلیویٹڈ پورٹ ایکسپریس وے بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

ترقیاتی کام 3 سال کے اندر مکمل ہو گا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی دستاویزکے مطابق ایلیویٹڈ پورٹ ایکسپریس کو 6 رویہ بنایا جائیگا، اس سڑک کی تعمیر جدید طرز پر کی جائیگا جس پر کول یارڈ، پاکستان ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ اور مشرقی اور مغربی گھاٹ کے سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں مدد ملے گی۔


اس کی لوکیشن ایس اے پی ٹی گیٹ سے ناردرن بائی پاس براستہ چائنا کریک اور ماڑی پور روڈ ہوگی جبکہ لمبائی 12سے 15کلومیٹر تک ہوگی، اس منصوبے پر 40 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اس سلسلے میں فزیبلٹی کیلیے انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے، رواں سال کے آخر دسمبر 2015 میں کنسلٹنٹ کی ایک ماہ کیلیے خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اس کی فزیبلٹی اسٹڈی پر 7ماہ لگیں گے، بڈنگ اور ٹینڈر پراسس 31اگست 2016تک مکمل کر لیا جائیگا اور اس منصوبے کی تعمیر پر 36 ماہ لگیں گے، 31اگست 2019 تک اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائیگا۔
Load Next Story