سرگودھا میں رشتہ کے تنازع پر چچا نے بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا

تینوں کو مبینہ طور پر ان کے رشتہ دار منظور نے قتل کیا۔

تینوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لیلانی میں رشتہ کے تنازع پر چچا نے اپنی بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے لیلانی میں رشتہ کے تنازع پر خاتون اور اس کی 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا گیا۔ تینوں کو مبینہ طور پر ان کے رشتہ دار منظور نے قتل کیا۔


قتل ہونے والی خواتین کی شناخت ذبیدہ بی بی اور اس کی بیٹیوں عشرت اور مصباح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا میں ماں اور 2 بیٹیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
Load Next Story