این اے 122 الیکشن تحریک انصاف کا پنجاب حکومت کی تشہیری مہم کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط

تحریک انصاف کا انتخابات سے قبل تشہیری مہم چلانے پر پنجاب حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ


ویب ڈیسک October 09, 2015
این اے 122 میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے. فوٹو: فائل 

تحریک انصاف نے این اے 122 میں الیکشن سے قبل پنجاب حکومت کی تشہیری مہم کے خلاف الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 میں 2 روز بعد ضمنی الیکشن ہے اور اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے اشتہاری مہم ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تشہیری مہم این اے 122 کے ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہو رہی ہے لہذا الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کی اشہتاری مہم کا نوٹس لے اور صوبائی حکومت کے خلاف کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ این اے 122 میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے جب کہ حلقے میں انتخابی مہم آج ختم ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں