ملالہ حملہ افغانستان فضل اللہ کو حوالے کرے پاکستانی مطالبہ

حناکھرنے گراسمین سے حوالگی کیلیے اپنااثرورسوخ استعمال کرنیکی درخواست کی، سفارتی ذرائع


منصوبہ فضل اللہ نے افغانستان میں بیٹھ کر بنایا، خیبرپختونخوا حکومت کی ابتدائی رپورٹ

لاہور: پاکستان نے افغانستان سے ملالہ یوسفزئی پر حملے کی منصوبہ بندی میںملوث مولوی فضل اللہ کی حوالگی کامطالبہ کردیا۔

ایک ٹی وی کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایاہے کہ مولوی فضل اللہ ملالہ یوسفزئی پرحملے کی منصوبہ بندی میںملوث ہے اور افغانستان میں روپوش ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ حوالگی کامطالبہ وزیرخارجہ حناربانی کھر نے گزشتہ روز امریکی خصوصی نمائندے مارک گراسمین سے ملاقات میںکیا۔ امریکی نمائندے کوبتایا گیاکہ ملالہ پر حملے میں فضل اللہ ملوث ہے اورامریکا اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے فضل اللہ کو ہمارے حوالے کرے، فضل اللہ اپنے ساتھی دہشت گردوں کے ہمراہ افغان صوبہ کنڑ میں موجود ہے۔

گزشتہ ایک سال میں اس نے سرحد پارسے پاکستانی چوکیوں اوردیہات پر15بڑے حملے کیے جن میں200 زائد پاکستانی شہیدہوئے۔ ادھر خیبرپختونخوا حکومت نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کے حوالے سے اپنی ابتدائی رپورٹ وفاقی حکومت کے حوالے کردی ہے جس میں 22گرفتار ملزموں سے کی گئی تفتیش شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کا منصوبہ افغانستان میں موجود مولوی فضل اللہ نے تیار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں