ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی

عدالت کا ایم کیو ایم کو دوبارہ نوٹس جب کہ تحریک انصاف کو جواب جمع کرانے کی مہلت

جب تک سپیکر آرڈر نہ دے سپریم کورٹ کچھ نہیں کر سکتی، جسٹس امیر ہانی مسلم۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ہے۔


سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار ظفر علی شاہ نے موقف اختیار کہا کہ آئین کے آرٹیکل 64 کے تحت استعفے دینے والے اب ارکان اسمبلی نہیں رہے، تحریک انصاف کے استعفے 8 ماہ پڑے رہے لیکن سپیکر سوئے رہے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جب تک سپیکر آرڈر نہ دے سپریم کورٹ کچھ نہیں کر سکتی، معاملہ سپیکر کے پاس ہو تو کیا عدالت مداخلت کا اختیار رکھتی ہے؟۔

چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں واپس آنے سے استعفے غیر فعال ہو گئے توسپیکرآرڈر جاری کریں۔ عدالت نے کیس میں ایم کیو ایم کو دوبارہ نوٹس جاری جب کہ تحریک انصاف کوجواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔
Load Next Story