عمران خان وزیراعظم بننےکےلیےانا کی سیاست کررہےہیں ایازصادق
اگرعلیم خان میں جان ہوتی توعمران خان کو باربارنہ آناپڑتا، سردار ایاز صادق
این اے 122 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایازصادق کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف وزیراعظم بننے کے لئے انا کی سیاست کر رہے ہیں۔
این اے 122 لاہور سے جمعیت علمائے اسلام (س) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ 2013 کی تحریک انصاف نہیں بلکہ اس کا ہرجھوٹ اوریوٹرن عوام کے سامنے ہے، عمران خان صرف وزیراعظم بننے کے لئے الزامات اور انا کی سیاست کر رہے ہیں۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگر یہ نوٹوں کا الیکشن ہوتا تو علیم خان کبھی انتخابات نہ ہارتے، علیم خان میں جان ہوتی توعمران خان کوباربار حلقے میں نہ آناپڑتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جوبھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف ایکشن لے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ہماری جماعت اپنی کارکردگی کی بنیاد پرکامیابی حاصل کرےگی، جماعت اسلامی کے عہدیداران اور بعض رہنما ہمارے ساتھ ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں۔