نوجوانوں کے مزید8عالمی ریکارڈسوا 3 منٹ میں3 روٹیاں بنائیں

مونچھوں سے43میٹر کوسٹر کھینچنے کا مظاہرہ، 30 سیکنڈ میں 34 فراگ جمپ لگائے

لاہور:گنیز بک کے نمائندے 3 منٹ میں 616 ککس مارنے والے احمد بودلا کو سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

پنجاب یوتھ فیسٹیول میں پاکستانی نوجوانوں نے مزید8 عالمی ریکارڈ قائم کرکے اپنا نام گینز بک آف ورلڈریکارڈز میں شامل کروا لیا۔


گزشتہ روز نوجوان محمد منشا نے3منٹ 14سیکنڈ میں 3 چپاتیاں بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، نعمان انجم نے35سیکنڈ میں الیکٹرک پلگ کی وائرنگ کی۔ احمد امین بودلہ نے3 منٹ میں 616 مارشل آرٹس ککس لگاکر زیادہ سے زیادہ ککس لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے 612کک مارنے کا عالمی ریکارڈ بھی پاکستان کے پاس ہی تھا۔ڈینیئل گل اور قمر رضوان نے 3منٹ45سیکنڈز میں فٹبال پر335 ہیڈزمار کر 170ہیڈر کا سابق ریکارڈ توڑ ڈالا، مونچھوں سے43میٹرز تک کوسٹر کھینچنے کا ریکارڈ سعدی محمد کے حصے میں آیا۔

12 سالہ مہک گل نے45 سیکنڈز میں ایک ہاتھ سے شطرنج کی بساط بچھائی، شیراز ، سرفراز اور نعمان رفیق نے 30 سیکنڈ میں 34 فراگ جمپ لگا کر 30 جمپ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جلیل الحسن نے ایک منٹ 8 سیکنڈ میں کرکٹ کٹ پہن کر عالمی ریکارڈ بنایا، کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ٹی شرٹس پہننے کی احمد شوکت اور عبدالمجید کی کوششیں ناکام ہوئی، ٹیبل ٹینس میں حافظ ذیشان اور فہیم رضا نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب نہ ہوئے۔ آج25 ہزار طلبہ پھر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جمع ہونگے اور سب سے بڑا انسانی جھنڈا بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story