بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی ڈینگی بخار میں مبتلا
ڈینگی بخار کے باعث ڈاکٹروں نے بنگلادیشی کپتان کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔
بنگلادیش ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔
مشرفی مرتضی ان دنوں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی تیاری کر رہے تھے اور اسی سلسلے میں انہیں آج صبح ڈھاکا سے کھلنا روانہ ہونا تھا تاہم رات گئے اچانک انہیں تیز بخار ہوا جس پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ مکمل معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ مشرفی مرتضی کے بیٹے ساحل بھی گزشتہ کئی روز سے ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں اوراب مشرفی کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی بھی لٹک چکی ہے۔
واضح رہے کہ 2014 میں کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد مشرفی مرتضی کی قیادت میں بنگلادیشی ٹیم اب تک 19 میچز میں سے 15 میں کامیاب رہی جب کہ 4 میچز میں ناکامی کا سامنا رہا۔