ملک بھر میں 2 کروڑ 60 لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کردیا وزیر مملکت پارلیمانی امور

پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں، وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور


ویب ڈیسک October 09, 2015
پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،شیخ آفتاب ۔ فوٹو: فائل

GALLE: پارلیمانی امورکے وزیرمملکت شیخ آفتاب کا کہنا ہے کہ تصدیق کے دوران 2 کروڑ 60لاکھ غیرتصدیق شدہ موبائل فون سمیں بند کر دی گئی ہیں۔

سینیٹ کا اجلاس چیرمین رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور خسارے میں جانے والے بین الاقوامی اور ملکی روٹس کو منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ اب طیاروں کو منافع بخش روٹس پر چلایا جا رہا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی آئی اے کو نقد امداد کے طور پر 16 ارب روپے دئیے ہیں جب کہ ڈرائی لیز پر 15 طیارے حاصل کرنے لیے 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دئیے ہیں۔ شیخ آفتاب نے سینیٹ کو بتایا کہ ملک بھر میں موبائل فون سموں کی تصدیق کے دوران 2 کروڑ 60 لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں