کراچی میں نیشنل ہائی وے کے قریب دکان میں دھماکا 2 افراد جاں بحق

دھماکا پپری میں واقع کباڑ کی دکان میں ہوا جس میں 3 افراد بھی زخمی ہوئے


ویب ڈیسک October 09, 2015
دھماکا پپری میں واقع کباڑ کی دکان میں ہوا جس میں 3 افراد بھی زخمی ہوئے، فوٹو:فائل

LONDON: نیشنل ہائی وے کے قریب پپری میں دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں نیشنل ہائی وے کے قریب پپری میں کباڑ کی دکان میں دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 2 افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے تاہم دیگر زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

دھماکے سے دکان کو بھی نقصان پہنچا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دکان میں دھماکے کی وجوہات کا بھی پتا چلایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں