حج کے دوران بھگدڑسے بچائو کیلیے14ہزاراہلکارتعینات مشقیں

16لاکھ سے زائدعازمین حجازمقدس پہنچ گئے،مکمل سیکیورٹی دینگے،سعودی وزیر داخلہ


16لاکھ سے زائدعازمین حجازمقدس پہنچ گئے،مکمل سیکیورٹی دینگے،سعودی وزیر داخلہ . فوٹو اے ایف پی

JAMSHORO: سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے، اب تک 16 لاکھ سے زائدغیرملکی عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں ۔

سعودی حکومت نے حج کے ایام میں بھگدڑ کے واقعات سے نمٹنے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلیے 14 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو مسجد الحرام اور ملحقہ علاقوں میں تعینات کر دیا ہے۔ مخصوص مقامات پر ہجوم زیادہ ہونے کی وجہ سے متبادل راستوں کا بھی انتظام کر دیا گیا ہے، حج کے دو را ن سیکیو رٹی انتظا ما ت کے سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کی سالانہ مشقوں کا اہتمام کیا گیا جسں میں سعودی کما نڈوز نے حصہ لیا ،غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق مکہ مکرمہ میں وزیر داخلہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز نے سالانہ مشقوں کا جائزہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے شہری کو حج پر آنے سے نہیں روکا گیا، تمام ممالک کے عازمین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید احمد شاہ حج وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں وفاقی سیکریٹری محمد اعظم سما اورقونصل جنرل عبدالسالک خان اور سعودی وزارت حج کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا، وزیر تجارت امین فہیم بھی ان کے ہمراہ تھے، وفاقی سیکرٹری سیفران حبیب اللہ خان بھی گزشتہ روز حجاز مقدس کیلیے روانہ ہو گئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں