مجلس عمل میں جماعت کوشامل کرنا الکحل ملانا ہوگا فضل الرحمن

اصغرخان کیس میںبے نقاب ہونیوالوں کیخلاف کارروائی کا اختیارسپریم کورٹ کے پاس ہے


Numainda Express October 22, 2012
فیصلے کوسیاسی نہ بنایاجائے، میڈیا ذمے داری کا مظاہرہ کرے،صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

تاہم فیصلے کو سیاسی نہ بنایا جائے جو شخصیات اور سیاسی پارٹیاںبے نقاب ہوئی ہیں ان کیخلاف کارروائی کااختیار سپریم کورٹ کے پاس موجود ہے ایم ایم اے جماعت اسلامی کے بغیر بحال ہوگی یہ تمام مکاتب فکر کے علما اور جماعتوں پرمشتمل اتحاد ہے جس میں جماعت اسلامی کو شامل کرنا الکحل ملانے کے مترادف ہوگا۔ مردان میں نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی کی رہائشگاہ پر میڈیاسے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ سیاست میں اداروں اور ایجنسیوںکے عمل دخل کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں ملوث جماعتوںکی مذمت کی گئی ہے۔

سیاست میں پیسے کے عمل دخل کے قائل نہیں سپریم کورٹ فیصلے کے بعدہمیں اپنی سیاسی روش تبدیل کر کے خوداحتسابی کرنا ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہیے فیصلے کے بعد شفاف کردارکی حامل جماعتوں کا ٹرائل کیوں کیا جارہا ہے۔سپریم کورٹ نے وہ تمام جماعتیں اورشخصیات بے نقاب کردی ہیں جوسیاست میں پسیوںکے لین دین میں ملوث تھیں۔ایم ایم اے سے متعلق انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ایم ایم اے میں شامل نہ کرنیکا فیصلہ صرف جے یوآئی(ف) کا نہیں بلکہ اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کی متفقہ رائے ہے۔آئندہ اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے فیصلے کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |