پاکستان میں جلدبین الاقوامی کرکٹ میچزکاآغازہوگاگورنرسندھ
ثابت ہوگیاامن وامان کی صورتحال بہترہے،عشرت العباد،ورلڈالیون کے اعزازمیں استقبالیہ
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلدون ڈے انٹر نیشنل اور ٹیسٹ کرکٹ میچوں کاآغاز ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹرزکی پاکستان آمدخوش آئند ہے، انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور پاکستان اسٹار الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کے کامیاب انعقادسے پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پرمثبت تاثرجائے گاجبکہ یہ ثابت ہوگیاکہ امن و امان کی صورتحال کافی بہترہے اور پاکستان تجارتی،صنعتی اور کھیلوں سمیت تمام سرگرمیوںکیلیے محفوظ مقام ہے ۔اتوارکوگورنرہائوس میں دونوں ٹیموں کے اعزاز میں دیے جانیوالے استقبالیے اور بعدازاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ مقابلوں کاانعقادبہترین ٹیم ورک اور ڈاکٹر محمد علی شاہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث منعقدہوا صدرزرداری نے بھی ان مقابلوں کے انعقاد کے لیے خصوصی ہدایت دیں،بدقسمتی سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے جس کے باعث اسے مشکلات کاسامنا ہے مگر ہم ان سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ڈاکٹرمحمد علی شاہ نے کہاکہ گورنر سندھ کے غیر معمولی تعاون سے اس تاریخی ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوسکاہے ۔ورلڈ الیون کے کپتان جے سوریا نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلیے جب بھی ضرورت پڑی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہترہے۔ورلڈالیون کے منیجرکالی چرن نے کہاکہ پاکستانی عوام کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں بین الاقوامی کرکٹ کے آغاز سے حنیف محمداورجاوید میانداد جیسے عظیم کھلاڑی سامنے آئیںگے۔آخرمیںگورنرنے مہمان کھلاڑیوں کوسندھ کی روایتی اجرک اورتحائف پیش کیے۔