’ایکسپریس‘ کی کوششیں کامیاب بھارتی قید سے 2 پاکستانی رہا

ٹھٹھہ کے 15سالہ غلام حسین اور ریاض کو ڈیڑھ سال بعد رہائی مل گئی، واہگہ کے راستے وطن پہنچ گئے


Numainda Express October 10, 2015
ٹھٹھہ کے 15سالہ غلام حسین اور ریاض کو ڈیڑھ سال بعد رہائی مل گئی، واہگہ کے راستے وطن پہنچ گئے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایکسپریس میڈیا گروپ کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ بھارت نے 2 پاکستانی شہریوں کو رہا کر دیا۔ ٹھٹھہ کے رہائشی15سالہ غلام حسین اور محمد ریاض کو بھارتی جیل سے ڈیڑھ سال بعد رہا کر دیا گیا۔

15 سالہ غلام حسین اور محمد ریاض کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا۔ ایکسپریس میڈیا گروپ نے غلام حسین کو رہائی نہ ملنے پر ان کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچائی جسکے باعث آخرکار غلام حسین کو بھارتی جیل سے رہائی مل گئی۔

ٹھٹھہ کے 15سالہ غلام حسین کو بھی سزا مکمل ہونے کے باوجود بھارتی حکام کی طرف سے رہائی نہیں دی گئی تھی۔ لسٹ میں غلام حسین کا نام اور پاکستانی ہونے کی شناخت کا ثبوت نہ ہونے کا جواز بنا کر غلام حسین کو رہا نہیں کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں