بھارت کاورکنگ باونڈری پر 179 کلومیٹر لمبی دیوار بنانے کا منصوبہ

منصوبے کے تحت دیوار کے ساتھ بنکرز اور چیک پوسٹیں بھی بنائی جائیں گی، بھارتی اخبار کا دعویٰ

منصوبے کے تحت دیوار کے ساتھ بنکرز اور چیک پوسٹیں بھی بنائی جائیں گی، بھارتی اخبار دی ہندو فوٹو؛فائل

KARACHI:
پاکستان اور بھارت کے درمیان کارگل، کشمیر اور دیگر انتہائی حساس تنازعات کے بعد دیوار کا نیا تنازع شدت اختیارکرگیاہے۔


بھارت نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ بائونڈری پر 179کلومیٹر لمبی دیوار بنانے کا منصوبہ 2013 میں بنایا، بھارتی اخبار دی ہندو نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ منصوبے کے تحت دیوار کے ساتھ بنکرز اور چیک پوسٹیں بنائی جائیں گی اوراس میں 3 اضلاع کٹھوعا سامبا اور جموں کے 118 دیہات آئیں گے۔

یادرہے کہ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت کواس منصوبے کی کسی صورت اجازت نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان یہ دیوار قائم ہونے دے گا۔
Load Next Story