انتخابی ضابطہ اخلاق معطل کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمے کا فیصلہ کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک October 10, 2015
لاہور ہائی کورٹ نے ضابطہ اخلاق ختم کرکے اراکین اسمبلی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی تھی فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق معطل کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست پہلے سے زیرسماعت ایک مقدمے میں دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کیاگیا لیکن لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمے کا فیصلہ کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن ضابطہ اخلاق کی بحالی کا پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، اس لئے لاہور ہائی کورٹ کاحکم معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ ضابطہ اخلاق ختم کرکے اراکین اسمبلی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں