تحفظات دور کردیے جائیں تو اسمبلیوں سے بھی استعفے واپس لے لیں گے عامر خان

ایم کیو ایم بھر پور طریقے سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، عامر خان


ویب ڈیسک October 10, 2015
کراچی میں آپریشن کی بات ہم نے ہی شروع کی تھی اورایم کیوایم کے خلاف ہی آپریشن شروع کردیا گیا، عامر خان فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اگرتحفظات دور کردیے جائیں تو ان کی جماعت قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفے واپس لے لے گی۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کی بات ہم نے ہی شروع کی تھی اورایم کیوایم کے خلاف ہی آپریشن شروع کردیا گیا،حکومت ہمیں اسمبلیوں میں واپس آنے کا کہہ رہی ہے ، اگر ایم کیو ایم کے تحفظات دور کردیے جائیں تو ان کی جماعت قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفے واپس لے لے گی۔

بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت بھر پور طریقے سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ عوام ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کے نمائندوں کو ہی کامیاب کرائیں گے۔

اس سے قبل عامر خان اپنے خلاف زیر سماعت مقدمے کی سماعت کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں