اورکزئی 8شدت پسند ہلاک باجوڑ میں افغانستان سے گولہ باری 2بچیاں زخمی

ماموزئی میں فورسز کی کارروائی میںشدت پسندوں کے 4ٹھکانے بھی تباہ ،باڑہ میں امن لشکر سے جھڑپ میں 3 شدت پسند زخمی


INP/Numaindgan Express October 22, 2012
ماموزئی میں فورسز کی کارروائی میںشدت پسندوں کے 4ٹھکانے بھی تباہ ،باڑہ میں امن لشکر سے جھڑپ میں 3 شدت پسند زخمی. فوٹو رائٹرز

اپر اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 شدت پسند ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔

آئی این پی کے مطابق اتوار کو ورسز نے ماموزئی اور خادیزئی میں کارروائی کی جس کے دوران 8 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ ادھر باجوڑ سے نمائندے کے مطابق افغانستان سے شدت پسندوں نے پاکستانی علاقے باجوڑ پر 4 مارٹر گولے فائر کئے جس سے دو بچیاں زخمی ہوگئیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق اتوار کے روز سرحد پار سے تحصیل ماموند کے علاقے کگہ پرمارٹر گولے فائر کئے گئے جو مقامی آبادی پر گرے جس سے دو بچیاں دختر مامین خان اور دختر نیازولی شدید زخمی ہوگئیں جنہیں خار ہسپتال منتقل کردیا گیا،حکام نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔باڑہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق باڑہ اکاخیل میں امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 3شدت پسند زخمی ہوگئے،دونوں طرف سے فائرنگ کے نتیجے میںاہم کمانڈر سمیت تین شدت پسند زخمی ہوگئے جنھیں ان کے ساتھی لیکر فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں