ایرانی عدلیہ نے احمدی نژادکوجیل کے دورے سے روک دیا

دورہ جیل غیرضروری اوراس کاسیاسی مقصدہے،عوام کی بہتری پرتوجہ دیں،ترجمان عدلیہ


AFP October 22, 2012
دورہ جیل غیرضروری اوراس کاسیاسی مقصدہے،عوام کی بہتری پرتوجہ دیں،ترجمان عدلیہ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ایران کی عدلیہ نے صدر محمود احمدی نژادکی ایون جیل کے دورے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

چیف پراسیکیوٹروعدلیہ کے ترجمان غلام حسین کاکہناہے کہ ملک کومخصوص حالات کاسامنا ہے،ملکی ترجیحات معیشت اورلوگوںکے معیارزندگی کی بہتری ہونی چاہئیں،جیل کادورہ غیرضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ احمدی نژاد کی صدارت کو7سال سے زائد عرصہ گزر چکامگر دورے کی کوئی درخواست نہیں دی،اب دورے میں دلچسپی صرف حکومتی عہدیدارکاجیل میں ہونا ہے اوردورے کے سیاسی مقاصد ہیں۔ایرانی عدلیہ اور ایوان صدرمیں تنائو کی کیفیت ہے۔یاد رہے احمدی نژاد نے 8 اکتوبر کواس جیل کادورہ کرناتھاجہاں زیادہ تر سیاسی قیدی ہیں مگر محکمہ جیل خانہ جات کی انچارج عدلیہ نے دورہ سے روک دیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |