چین میں ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 17 افراد ہلاک

سلنڈر پھٹنے کے بعد ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں، حکام

سلنڈر پھٹنے کے بعد ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں، حکام۔ فوٹو : فائل

چین کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر پھٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے مشرقی صوبے آن ہوئی کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے آگ لگ گئی جس میں جھلس کر 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے کے بعد ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی جب کہ باہر جانے کا دروازہ بھی بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔
Load Next Story