غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوعمر فلسطینی لڑکے شہید

مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ 11 روز سے جاری اسرائیلی درندگی میں اب تک 19 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک October 10, 2015
مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ 11 روز سے جاری اسرائیلی درندگی میں اب تک 19 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، فوٹو:فائل

KARACHI: غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےمزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بدترین دہشت گردی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد بے گناہ فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کیا جاچکا ہے جب کہ اسرائیلی درندگی میں کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی سرحد کے قریب صیہونی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 نوعمر فلسطینی لڑکے شہید ہوگئے جن کی عمریں صرف 13 اور 15 برس تھیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ 11 روز سے جاری خونی جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 19 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں