اپنے ننھے مُنوں کو بنائیں فن کار
آپ کے بچوں کے لیے دل چسپ اور تعمیری سرگرمیوں کا سامان لیے آرٹ اینڈ کرافٹ ویب سائٹس
بچپن کے ابتدائی سال کسی بھی بچے کی زندگی میں سب سے اہم ہوتے ہیں۔ بچے کی شخصیت سازی بنیادی طور پر ان سالوں میں ہوتی ہے۔ ان سالوں میں جو سکھایا جائے وہ عمر بھر نہیں بھولتا۔ اس لیے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیوں پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے جن سے بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوں۔
اس ضمن میں آرٹ اینڈ کرافٹ کی خاص اہمیت ہے کیوں کہ بچے اس میں خاصی دل چسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ تعلیم کے ساتھ آرٹ اینڈ کرافٹ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے کیوں کہ یہ مختلف مضامین کی تدریس میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کے سوچنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
رنگوں کی پہچان ہوتی ہے وہ رنگوں کا بہتر استعمال کرنا سیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹے بچوں کے عضلات کی بہتر نشوونما کے لیے بھی آرٹ اینڈ کرافٹ جیسی سرگرمی خاصی معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس لیے گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں میں طلبا کے لیے قائم کیے جانے والے کیمپس (سمر کیمپ، ونٹر کیمپ) وغیرہ میں بھی آرٹ اینڈ کرافٹ پر خاصی توجہ دی جاتی ہے، کیوں کہ بچے اس میں خاصے ذوق و شوق کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
والدین بھی گھروں میں بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے اور ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لیے آرٹ اینڈ کرافٹ جیسی سرگرمی سے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔ عموماً مائیں آرٹ اینڈ کرافٹ کے نت نئے طریقوں کی تلاش میں سرگرداں رہتی ہیں۔ اسی لیے ہم چند ایسی ویب سائٹس کے متعلق بتارہے ہیں جو یقیناً ان کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔ ذیل میں درج ان ویب سائٹس کو وزٹ کیجیے اور پھر ہمیں بتائیے کہ ہمارا انتخاب آپ کو کیسا لگا؟
٭www.funology.com
والدین کی راہ نمائی کے لیے یہ بہت اچھی ویب سائٹ ہے، بچوں کی بوریت کو دور کرنے، ان کو مصروف رکھنے کے بہت سے طریقے اس میں درج ہیں۔Crafts پر کلک کرتے ہی آرٹ اینڈ کرافٹ کے متعلق بے شمار طریقے سامنے آجاتے ہیں۔ مختلف مواقع کے لحاظ سے مختلف آرٹ اینڈ کرافٹ کے لنک موجود ہوتے ہیں، جن پر کلک کرتے ہی مختلف مواقع کے لیے مختلف اشیا بنانے کے طریقے بھی تفصیل سے درج ہیں۔ درکار اشیا سے لے کر بنانے کے طریقے تک مکمل طریقۂ کار تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
اس کی مدد سے والدین بہ آسانی بچوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ مطلوبہ شے بنانے کے لیے راہ نمائی کرسکتے ہیں۔ آرٹ اینڈ کرافٹ کے علاوہ بھی اس ویب سائٹ پر ایسی تمام معلومات موجود ہیں جو والدین کے لیے معاون و مددگار ثابت ہوں۔ مثلاً بچوں کے کھانے پکانے کی تراکیب، سائنس کے مختلف مضامین کے تجربات، مختلف کھیل، لطیفے، پہیلیاں وغیرہ وغیرہ الغرض یہ ویب سائٹ والدین کے لیے بے حد سودمند ویب سائٹ ہے۔
٭www.artfulparent.com
آرٹ اینڈ کرافٹ کی مختلف سرگرمیوں کے ضمن یہ ویب سائٹ والدین کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتی ہے، پینٹنگ، ڈرائنگ کولاج، سائنسی تجربات، بچوں کے ساتھ کھانا پکانا، واٹر کلر سے پینٹ کرنے کے مختلف طریقے، ٹشو پیپر سے مختلف اشیا بنانا، بچوں کے کھیلنے والے ڈوسے مختلف اشیا بنانا، مٹی کی اشیا بنانا غرض بے شمار طریقے اس ویب سائٹ پر موجود ہیں، جن کی مدد سے بچوں کی آرٹ اینڈ کرافٹ کے سلسلے میں راہ نمائی کی جاسکتی ہے۔
ان کو نت نئے طریقے سکھائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ویب سائٹ پر آرٹ اینڈ کرافٹ کی اشیا کے ضمن میں بھی خاصی معلومات درج ہیں۔ بچوں کے لیے کون سے آرٹ کے میٹریل بہترین ہیں۔ کون سا کاغذ آرٹ کے لیے منتخب کیا جائے، ننھے منے بچوں کے لیے آرٹ کی کون سی اشیا لی جائیں؟ آرٹ اینڈ کرافٹ میں کام یابی کے لیے کون سی اشیا ضروری ہیں، کون سی ایسی اشیا ہیں جن کو بچے خود گھر بیٹھے بناسکتے ہیں۔ والدین کے لیے ایک الگ سے سیکشن بھی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بچوں کے ساتھ مل کر مختلف اشیا بنائی جاسکتی ہیں۔
اس ویب سائٹ پر آرٹ اینڈ کرافٹ کی مدد سے بنائی گئی تمام اشیا کو بے حد تفصیل سے اور تصاویر کی مدد سے مرحلہ وار بیان کیا گیا ہے اس طرح یہ ان طلبا و طالبات کے لیے بھی معاون ثابت ہوگی جو اپنے اسکول کے مختلف آرٹ پروجیکٹ بنانے کے لیے پریشان رہتے ہیں۔ غرض یہ کہ یہ ویب سائٹ آرٹ اینڈ کرافٹ کے لحاظ سے ایک بہت اچھی ویب سائٹ ہے۔
٭www.education.com
بچوں کی تعلیم و تدریس اور تعلیمی میدان میں دیگر سرگرمیوں کے لحاظ سے یہ ویب سائٹ خاص مفید ہے۔ اس میں Activitiesپر کلک کرتے ہی بہت ساری سرگرمیوں کے نام سامنے آجاتے ہیں، جو مختلف تعلیمی مدارج اور مضامین کے لحاظ سے درج ہیں، جن میں آرٹ اینڈ کرافٹ پر کلک کرتے ہی بچوں کے لیے بے شمار آرٹ اینڈ کرافٹ سے بننے والی اشیا سامنے آجاتی ہیں۔ بائیں جانب مختلف جماعتوں کے طلبا کے لیے اور مختلف مضامین کے لحاظ سے عنوانات درج ہیں، جن پر کلک کرتے ہی ان سے متعلق اشیا سامنے آجاتی ہیں۔
اس کے علاوہ آرٹ اینڈ کرافٹ میں مختلف اشیا کے بھی نام درج ہیں، جن کو کھولتے ہی ان کے استعمال سے بننے والی اشیا کے طریقے سامنے آجاتے ہیں۔ مثلاً کپڑا، موتی، کاغذ، گلو، ناکارہ اشیا وغیرہ وغیرہ۔ اس کے علاوہ بچوں کے امتحانات میں مدد کے لیے بھی آرٹ اینڈ کرافٹ کی مدد سے چند ایسے طریقے بیان کیے گئے ہیں جن کی مدد سے بچے دل چسپی سے سیکھ کر یاد بھی کرلیں گے۔ اس کے علاوہ اس ویب سائٹ میں بچوں کے لیے بے شمار گیمز بھی موجود ہیں۔
مختلف مضامین اور مختلف تعلیمی مدارج کے لحاظ سے بچوں کی تعلیم میں مددگار ورک شیٹس بھی موجود ہیں، جن کو ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ مختلف سائنس کے پروجیکٹس کے متعلق بھی تفصیل سے مرحلہ وار تصاویر کے ذریعے واضح انداز میں درج ہیں، جن کی مدد سے طلبا بہ آسانی سائنس کے پروجیکٹ بناسکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ والدین اور طلبا کے لیے بے حد سود مند ہے۔
٭www.activityvillage.co.uk/crafts
اس ویب سائٹ پر والدین اور اساتذہ کی راہ نمائی کے لیے بے شمار سرگرمیاں موجود ہیں۔ Crafts کے حصے میں بچوں کے لیے جلد اور آسانی سے بننے والی اشیا کے متعلق درج ہے۔
بچوں کے لیے سیکڑوں اشیا بنانے کے طریقے موجود ہیں۔ اس میں اشیا کو مختلف تہواروں، موسموں، مختلف موضوعات اور اقسام کی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، جن پر کلک کرتے ہی مختلف اشیا بنانے کے طریقے سامنے آجاتے ہیں۔ ہر شے بنانے کے طریقے کو تصاویر کی مدد سے تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اس ویب سائٹ میں مختلف پزل (Puzzles) رنگ بھرنے کے لیے مختلف تصاویر، گیمز غرض بچوں کی دل چسپی کی بے شمار چیزیں اس ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
٭www.family.disney.com/crafts
بچوں کے لیے اس لنک پر کلک کرتے ہی بے حد منفرد اور خوب صورت اشیا بنانے کی تصاویر سامنے آجاتی ہیں، بچوں کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی دل چسپی کی ایسی آرٹ اینڈ کرافٹ کی منفرد اشیا یہاں موجود ہیں جن کو بچے بے حد دل چسپی سے اور بہت شوق سے بنائیں گے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود اکثر اشیا میں بچوں کے مختلف پسندیدہ کارٹون کیریکٹرز کا تذکرہ ہے، جس کی وجہ سے بچوں کی پسندیدگی مزید بڑھ جاتی ہے۔
بچے ان کو نہ صرف خود بناتے ہیں بل کہ اپنے دوستوں کو تحفے میں دینا بھی پسند کرتے ہیں۔ اس میں بتائی گئی اشیا کو ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف کارٹون کیریکٹرز کے علاوہ دیگر اشیا بنانے کے بھی طریقے درج ہیں۔ مثلاً پوپ کارن کے لیے کونز (Cones) بنانا، جن کو کسی بھی بچوں کی پارٹی میں رکھا جاسکتا ہے۔