ایئرپورٹ پارکنگ فیس دگنی گاڑی کھڑی کرنے کا دورانیہ 3 گھنٹے مقرر

عملے اور مسافروںمیں آئے دن تلخ کلامی،کارپارکنگ کا ٹھیکہ 45 لاکھ روپے ماہانہ پردیا گیا، ذرائع


ایکسپریس July 17, 2012
عملے اور مسافروںمیں آئے دن تلخ کلامی،کارپارکنگ کا ٹھیکہ 45 لاکھ روپے ماہانہ پرایک ایم این اے کی سفارش پردیا گیا ، ذرائع۔ فوٹو/ایکسپریس

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ٹھیکیدار نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کار پارکنگ فیس دگنی کرکے پارکنگ کا دورانیہ صرف تین گھنٹے کردیا، مقررہ ٹائم سے5منٹ زیادہ ہونے پرڈبل فیس وصول کرنا شروع کردی گئی جس پرعملے اور مسافروںمیں آئے دن تلخ کلامی ہورہی ہے، سی اے اے کے ذمے دار افسرکے مطابق یہ ٹھیکہ اقلیتی رکن قومی اسمبلی کی سفارش پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے فردکودیاگیا ہے۔

جس کانام جے پرکاش بتایاجاتا ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارپارکنگ کاٹھیکہ 45لاکھ روپے ماہانہ پرایک قلیتی ایم این اے کی سفارش پردیا ہے جس نے غیر اعلانیہ کارپارکنگ کی فیس میں 100فیصد اضافہ کرکے پارکنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے کم کرکے تین گھنٹے کردیا جس کے مقررہ وقت سے5منٹ اوپر ہونے پرڈبل کارپاکنگ فیس وصولی کا سلسلہ شروع کردیا جس کی وجہ سے ایئرپورٹ جیسے حساس علاقے میں تلخ کلامی معمول بن گئی،کارپارکنگ ٹھیکہ سی اے اے کے ڈائریکٹر کمرشل شفیق ڈار نے دیا ہے۔

سی اے اے کے ایک افسر نے بتایا کہ گذشتہ سال ایئرپورٹ کی حدود میں کارپارکنگ فیس15روپے مقرر تھی تاہم اب اس فیس میں 100فیصد اضافہ کرکے30روپے فی گاڑی کردی گئی ہے جو ایئرپورٹ کی پارکنگ میں صرف تین گھنٹے تک پارک کی جا سکتی ہے ، ذرائع نے بتایا کارپاکنگ فیس میں غیر اعلانیہ اضافہ کیاگیا جس کی وجہ سے ایئرپورٹ آنے والوں میں سی اے اے کے خلاف شدید اشتعال بھی پایاجاتاہے، ذرائع نے بتایا کہ 2010میں کارپارکنگ ٹھیکہ الفجرفرم کودیاگیا تھا جوپارکنگ کی مد میں15روپے فی گاڑی وصول کرتا تھا بعدازاں 2011میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارپارکنگ کا نظام خود سنبھالاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں