پوسٹ کلیئرنس آڈٹٹیلی کام کمپنی کی مس ڈیکلریشن بے نقاب

غیرملکی فرم نے ’انٹینا‘کی کلیئرنس میں غلط ٹیرف کے تحت20 کے بجائے 10 فیصد ڈیوٹی دی

غلط ٹیرف کے ذریعے کسٹم ڈیوٹی کی مدمیں35لاکھ61ہزارروپے کا نقصان پہنچایا گیا،ذرائع فوٹو: فائل

MULTAN:
پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے ملک میں خدمات فراہم کرنے والی غیرملکی ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے درآمدی کنسائمنٹ میں مس ڈیکلریشن کی نشاندہی کردی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے مذکورہ غیرملکی ٹیلی کام کمپنی کے درآمدی ڈیٹاکی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ مذکورہ سیلولرکمپنی نے پاکستان کسٹم ٹیرف (پی سی ٹی) کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے درآمدی کنسائمنٹ پرکسٹم ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کی کم مالیت کی ادائیگیاں کرتے ہوئے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا۔


ذرائع نے بتایاکہ غیرملکی ٹیلی کام کمپنی نے اپنے کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹ میسرزاحباب انٹرپرائززکے ساتھ مل کرماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کراچی سے گڈزڈیکلریشن HS-4575میں درآمد کیے جانے والے ''انٹینا'' کے کنسائنمنٹ کوصرف10فیصدکسٹمزڈیوٹی کے عوض مس ڈیکلریشن کرتے ہوئے غلط پاکستان کسٹم ٹیرف (پی سی ٹی) نمبر 8517.6990کے تحت کلیئرکرایا حالانکہ مذکورہ ''انٹینا''کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس پی سی ٹی نمبر 8517.6290کے تحت عمل میں آتی ہے۔

جس پر 20 فیصدکسٹمز ڈیوٹی عائد ہوتی ہے، مذکورہ غیرملکی ٹیلی کام کمپنی نے اس مس ڈیکلریشن کے ذریعے بلاجواز10 فیصد کسٹم ڈیوٹی کا فائدہ اٹھایا اورقومی خزانے کو ریونیو کی مد میں 35لاکھ 61ہزار66روپے کانقصان پہنچایا۔

 
Load Next Story