طالبان سے مذاکرات کیلیے مصالحتی کوششوں میں پیشرفت نظر نہیں آتی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان کی جانب سے افغانستان کو طالبان سے مذاکرات میں تعاون کی پیشکش کا علم نہیں،جان کربی


News Agencies October 11, 2015
پاکستان کی جانب سے افغانستان کو طالبان سے مذاکرات میں تعاون کی پیشکش کا علم نہیں،جان کربی: فوٹو : فائل

امریکا نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیلیے مصالحتی کوششوں میں پیشرفت نظر نہیں آتی۔ پاکستان کی جانب سے تعاون کی حالیہ پیشکش کا علم نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کو طالبان سے مذاکرات میں تعاون کی پیشکش کا علم نہیں، کیونکہ یہ عمل آگے بڑھتا نظر نہیں آرہا تاہم امریکا کی خواہش اب بھی برقرار ہے کہ افغان قیادت میں مصالحتی کوششیں آگے بڑھیں۔ انھوں نے کہا کہ مصالحتی عمل نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کیلیے ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں