قومی مسائل پر اتفاق رائے کیلیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر خزانہ اس پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت کریں


عامر خان October 11, 2015
وفاقی وزیر خزانہ اس پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت کریں: فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے ایک پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کمیٹی کے قیام کا مقصد ملک کو درپیش چیلنجز ، دہشت گردی سے متعلق پالیسیوں میں اتفاق رائے پیدا کرنا ، قومی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے اور اہم مسائل کو پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے حل کرنا ہے، یہ کمیٹی مختلف امور پر مشاورت کر کے پالیسی کی تشکیل کیلیے سفارشات مرتب کرے گی اور ان پر عمل درآمد وفاقی حکومت کرے گی، یہ کمیٹی تمام پارلیمانی جماعتوں کے اتفاق رائے سے قائم کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اس پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت کریں، یہ کمیٹی ''پارلیمانی کمیٹی برائے قومی مسائل اور سیاسی امور'' کہلائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں