سانحہ منیٰ میں شہیدپاکستانیوں کی تعداد 95ہوگئینئی فہرست جاری

لاپتہ افرادکی فہرست سے دیگرممالک سے آنیوالے 16پاکستانیوں کے نام خارج


Numainda Express October 11, 2015
لاپتہ افرادکی فہرست سے دیگرممالک سے آنیوالے 16پاکستانیوں کے نام خارج ۔ فوٹو : فائل

جاری ہونے والی نئی فہرست کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 95ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ سے متعلق تازہ ترین فہرست جاری کردی،سانحہ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 95ہوگئی ہے اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری تازہ اعدادو شمارکے مطابق سانحہ منیٰ کے شہدا کی تعداد بڑھتے بڑھتے 95تک جا پہنچی ہے ۔

لاپتہ افرادکی فہرست سے دیگرممالک سے آنے والے 16پاکستانیوں کے نام خارج کردیے گئے،پاکستان حج مشن کے ذرائع کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہیدہونے والے مزید5 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں سپردخاک کردیاگیاجن میں مہمندایجنسی کے شاہ ولی اللہ، تخت بھائی کے سلاوت خان، بنوںکی نوشین بخاری،کراچی کی کوثر رابعہ اور سیالکوٹ کی رہائشی قیصرہ بیگ شامل ہیں،اب تک 58حجاج کی تدفین کی جاچکی ہے ، رواںسال حج کے دوران پیش آ نیوالے حادثات میں شہادتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، اس سے قبل 1990 میں بھگدڑ سے 1426 حجاج شہید ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں