ایشیائی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات
پانی اور بجلی منصوبوں پر تبادلہ خیال، 20 سے زائد منصوبوں پر کام جاری ہے، چیئرمین واپڈا.
ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سات رکنی وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مورن سائٹورس کی سربراہی میں واپڈا ہائوس کا دورہ کیا اور چیئرمین واپڈا راغب عباس شاہ سے ملاقت کی ۔
ملاقات میں پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں زیر عمل واپڈا کے مختلف منصوبوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ورنر ای لائی پاچ اور ممبر (پاور) واپڈامحمد قاسم خان بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ مختلف زیر تعمیر اور مستقبل کے منصوبوں بارے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے وفد کو بتایا کہ ملک میں پانی اور بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیشِ نظر واپڈا اِس وقت 20 سے زائد منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
اِن منصوبوں کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 20 ہزار میگاواٹ سے زائد جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد نے کہا کہ اِن کا اداراہ ماضی میں بھی پانی اور بجلی کے منصوبوں کے لئے معاونت کرتا رہا ہے ۔ وفد نے کہا کہ بنک مستقبل کے منصوبوں میں بھی حکومت ِ پاکستان اور واپڈا سے تعاون جاری رکھے گا۔