ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو جان سے مارنے کی دھمکی

اگر تمھارے پولنگ ایجنٹس نے 11 اکتوبر کو کوئی گڑ بڑ کی تو سیدھی ماتھے پر گولی کھائیں گے، ایس ایم ایس میں دھمکی


ویب ڈیسک October 11, 2015
پی ٹی آئی کے بچے شاید مجھے جانتے نہیں ہیں، عظمی بخاری۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگوں کی جانب سے انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں دھمکی آمیز ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں لکھا گیا ہے کہ اگر تمھارے پولنگ ایجنٹس نے 11 اکتوبر کو کوئی گڑ بڑ کی تو سیدھی ماتھے پر گولی کھائیں گے اور تم بھی انسان کی بچی بن کے رہنا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس قسم کے میسجز پر مجھے ہنسی آرہی ہے، یہ پی ٹی آئی کے بچے شاید مجھے جانتے نہیں ہیں، اگر یہ اتنے اسامہ بن لادن ہوتے تو آج ہم سیاست میں نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے اس قسم کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں کہ اب یہ لوگ عورتوں کو دھمکیاں دیں گے، ماتھوں پر گولیاں مارنے والے مر گئے، گولیاں مارنا اتنا آسان کام نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں