اسلام آباد میں پولیس اور رینجرزکا آپریشن غیر ملکی سمیت 6 مشتبہ افراد گرفتار

حراست میں لیا گیا غیر ملکی افغان شہری ہے اور اس کی شناخت جاوید ولد سید حکم کے نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک October 11, 2015
رینجرز اور پولیس نے سیکٹر آئی 12 مکیں سرچ آپریشن کیا فوٹو: فائل

GDANSK: وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکی سمیت 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس اوررینجرزنے سیکٹر آئی 12 میں مشترکہ طورپرسرچ آپریشن کیا اورایک غیرملکی سمیت 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا غیر ملکی افغان شہری ہے اورکاپی شاہ نجرہ کا رہائشی ہے جس کی شناخت جاوید ولد سید حکم کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو تھانہ شمس کالونی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں